پارٹنر شپ کا جھانسہ ، قومی کرکٹرز کو کروڑوں کا چونا لگ گیا،بڑے نام سامنے آگئے

پارٹنر شپ کا جھانسہ دے کر کمپنی کا مالک کھلاڑیوں کا کروڑوں روپےلے اڑا جس میں اسامہ میر سمیت کئی نامور کرکٹر شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسامہ میر واحد کرکٹر ہیں جو فراڈ کے حوالے سے سامنے آئے ہیں بیشتر کرکٹرز کو خدشہ ہے کہ معاملہ سامنے لانے سے ان کے کروڑوں روپے ڈوب سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 2 غیر ملکی کرکٹرز پی ایس ایل سے دستبردار، پی سی بی کا زمبابوین کھلاڑی کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

مبینہ فراڈ کے معاملے پر پاکستانی لیگ اسپنر اسامہ میر اپنے ساتھ ہونیوالے فراڈ کے حوالے سے بول پڑے ہیں اور اہم انکشافات کردیئے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگ اسپنر اسامہ میر نے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی تفصیلات بتاتے ہوئے عبدالرحمان نامی شخص کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سیالکوٹ واپس پہنچ کر قانونی کارروائی کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹاؤں گا۔ اس شخص نے فراڈ اور دھوکہ دہی کی ہے میں قانونی کارروائی کے لیے ہر سطح پرجاؤں گا، متعلقہ ادارے بھی تعاون کریں۔

اسامہ میر نے کہا کہ میں نے مجموعی طور پر 8 لاکھ درہم کی سرمایہ کاری کی۔ سرمایہ کاری کے بدلے منافع دینے کا معاہدہ پورا نہیں کیا گیا، میرے پاس تمام دستاویزات ہیں، پیغامات کا تبادلہ بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر عثمان قادر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ نہ منافع ملا نہ رقم واپس دی گئی، وعدے کیے جاتے رہے ،گارنٹی کے لیے پلاٹس کے دستاویزات دئیے گئے وہ بھی فراڈ نکلے۔ اس شخص کے ساتھی بھی جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے ہیں پہلے وعدے کیے گئے اب رابطہ بھی نہیں کیا جا رہا۔

Scroll to Top