راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی کی زیرِ صدارت جنرل الیکشن 2026 کیلئے ووٹرز لسٹوں کی تیاری، نئے ووٹرز کے اندراج اور اخراج کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن ،محکمہ مال کے افسران اور عملے نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن : بلدیاتی اداروں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری
اجلاس کو بتایا گیا کہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق محکمہ مال کا فیلڈ سٹاف 24 مارچ سے 2 اپریل تک ہر موضع اور گاؤں میں گھر گھر جا کر ووٹرز کا ڈیٹا جمع کرے گا۔
ابتدائی فہرستیں تیار کریں گے جو اسسٹنٹ کمشنرز کے ذریعے نادرا کو ارسال کی جائیں گی تاکہ حتمی ووٹرز لسٹ مرتب کی جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر سید ممتاز کاظمی نے افسران کو ہدایت کی کہ ووٹرز لسٹوں کی تیاری کا عمل مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے اور درست ڈیٹا کے لیے گاؤں کی سطح پر کیمپس بھی لگائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن آزادکشمیر: ووٹرز فہرستوں کی تیاری ونظرثانی کا نوٹیفکیشن جاری
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سردار عبدالقادر، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر سید یاسر گردیزی، آفیسر مال پونچھ زاہد چوہان، الیکشن کمیشن، محکمہ اطلاعات کے افسران اور محکمہ مال کا فیلڈ سٹاف بھی موجود تھا۔
یاد رہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) مصطفی مغل نے تعیناتی کیساتھ ہی تیزی کیساتھ الیکشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔




