مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر میں مختلف یونین کو نسلز ، میونسپل کمیٹیز کے چیئر مین و وائس چیئر مین اور مخصوص نشست ہابرائے خواتین نوجوانان ، کسان کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ۔
چیف الیکشن کمشنر کی عدم تعیناتی کی بناء پر زیر التواء تھے ، آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ان نشست ہا کو خالی قرار دیتے ہوئے 09 چیئر مین یونین کو نسلز ، 03 چیئر مین میونسپل کمیٹیز ، 06 وائس چیئر مین یو نین کو نسلز کے علاوہ 02 نشست ہا برائے خواتین جبکہ ایک ایک نشست برائے نوجوانان اور کسان کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن نے اپنے ضلعی آفیسر ان کو ریٹر نگ آفیسر ، ماتحت عملہ کو اسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ الیکشن کمشنر انتظامیہ (مرکزی دفتر ) الیکشن کمیشن کو بطور اپیلانٹ ٹربیونل تعینات کرتے ہوئے شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا
مزید یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان کا پاکستان مخالف گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب
جاری کردہ شیڈول میں ترمیم کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے ۔
مورخہ 16 تا 19 مارچ 2026 ء دن 2 بجے تک توسیع کی گئی ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مورخہ 25 مارچ 2026ء کو ہو گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نئے نوٹ جاری، شہری قریبی بینکوں سے رابطہ کریں، اسٹیٹ بینک
ریٹرننگ آفیسر ان کی جانب سے اہل امیدواران کی فہرست کی اشاعت بعد از جانچ پڑتال فوری طور پر مورخہ 25 مارچ 2026 ء کو ہو گی ۔
کاغذات نامزدگی کی مستردگی کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل کے پاس اپیل دائر کرنے کی تاریخ 26 تا 27 مارچ 2026 ء مقرر ہے جبکہ اپیلوں کی سماعت اور ان پر فیصلہ جات کیلئے 28 مارچ 2026ء کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چین کا ایران، لبنان، عراق ، اردن کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان
بطور امیدوار انتخاب سے دستبراری کی آخری تاریخ 30 مارچ 2026 ء کو دن 2 بجے تک ہے۔ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی حتمی فہرست 30 مارچ 2026 ء کو بوقت 02:00 بجے بعد دو پہر اور پولنگ مورخہ 02 اپریل2026ء بروز جمعرات صبح 10:00 بجے سے دن 12:00 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔




