واشنگٹن (کشمیر ڈیجیٹل)امریکی ڈائریکٹر نیشنل ٹیرر ازم سینٹر جوکینٹ نے ایران جنگ کے معاملے پر استعفیٰ دے دیا۔
ایران جنگ ٹرمپ کیلئے ڈراؤنا خواب بنا گیا، اہم اتحادیوں کے بعد اہم سرکاری افسران بھی ساتھ چھوڑنے لگے، امریکا کے ڈائریکٹر نیشنل ٹیرر ازم سینٹرایران جنگ پر مستعفیٰ ہوگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں: چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کا مستحق خواتین کے نام اہم پیغام جاری
جوکینٹ نے کہا کہ سوچ وبچار کے بعد میں نے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایران سے جاری جنگ کی حمایت نہیں کرسکتا، ایران سے امریکا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے اسرائیل لابی کے دباؤ میں آکر جنگ شروع کی، امریکی میڈیا اور اسرائیلی حکام نے غلط معلومات پر پھلائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی محتسب مظفرآباد:27عوامی شکایات پر سماعت،اقدامات اٹھانے کا حکم
امریکی ڈائریکٹر نیشنل ٹیررازم کا کہنا تھا کہ ایران میں جاری جنگ کی حمایت نہیں کرسکتا، ایران نےامریکی قوم کیلئےکوئی خطرہ پیدانہیں کیا۔
After much reflection, I have decided to resign from my position as Director of the National Counterterrorism Center, effective today.
I cannot in good conscience support the ongoing war in Iran. Iran posed no imminent threat to our nation, and it is clear that we started this… pic.twitter.com/prtu86DpEr
— Joe Kent (@joekent16jan19) March 17, 2026
امریکا نےاسرائیل اوراس کی طاقتورلابی کےدباؤپرجنگ شروع کی،اسرائیلی حکام اورامریکی میڈیانےغلط معلومات کی مہم چلائی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کی کفایت شعاری مہم، 23 مارچ یوم پاکستان تقریب منسوخ
صدرٹرمپ کویقین دلایاگیاکہ ایران امریکاکیلئےخطرہ ہے،اسرائیل نےوہی حربہ استعمال کیاجوعراق جنگ کےوقت کیاتھا۔
اگلی نسل کےایسی جنگ میں مرنےکی حمایت نہیں کرتاجس کاامریکی عوام کو فائدہ نہ ہو۔




