اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) حکومت نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومت نے کفایت شعاری اقدامات کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ یوم پاکستان کی پریڈ اور منسلک دیگر تقریبات کا انعقاد نہیں ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی محتسب مظفرآباد:27عوامی شکایات پر سماعت،اقدامات اٹھانے کا حکم
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 23 مارچ احترام کے ساتھ سادہ پرچم کشائی کی تقریبات کے ذریعے منایا جائے گا۔
تمام وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو 23 مارچ سادگی، پروقار طریقے سے منانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
23 مارچ کو غیرمتزلزل عزم کے ساتھ وسیع تر کفایت شعاری پالیسی کو بھی برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو ٹارگٹ کیا گیا، اسرائیل کا دعویٰ، ایران کی تردید
اس سے قبل حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اس سال 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریبات بیرونِ ملک تمام پاکستانی سفارتی مشنز میں سادگی کے ساتھ منائی جائیں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:ہیلتھ ملازمین کاعیدالفطر سڑکوں پر منانے کا اعلان
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے ایکس پر کہا گیا تھا کہ تقریبات کو محدود رکھتے ہوئے صرف روایتی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی۔۔
اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ موجودہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کامیاب ہوں گے اور جلد ہی پورے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی بحال ہو جائے گی۔




