چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کا مستحق خواتین کے نام اہم پیغام جاری

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے مستحق خواتین کے نام اہم پیغام جاری کردیا

میری وہ تمام بہنیں جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینیفشریز ہیں اور جنہیں انگوٹھے کی تصدیق (BVS) میں مسئلہ پیش آتا ہے ان کیلئے خوشخبری ہے۔

بی آئی ایس پی اور نادرا نے مل کر ایک نیا نظام متعارف کرایا ہے جس کے تحت جن خواتین کے انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہو پاتی، ان کی شناخت اب فیشل ریکگنیشن (چہرے کی شناخت) کے ذریعے بھی کی جا سکے گی۔

اس مقصدکیلئے نادرا کی موبائل رجسٹریشن وینز ملک بھر میں بی آئی ایس پی کے ریجنل دفاتر میں تعینات کی جا رہی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کی کفایت شعاری مہم، 23 مارچ یوم پاکستان تقریب منسوخ

طریقہ کار:
جن خواتین کے انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہوتی وہ اپنا اصل شناختی کارڈ (CNIC) ساتھ لے کر قریبی نادرا موبائل رجسٹریشن وین یا اپنے قریبی نادرا دفتر جائیں۔

اگر نادرا دفتر میں بھی انگوٹھے کی تصدیق ممکن نہ ہو تو نادرا فیشل ریکگنیشن (چہرے کی شناخت) کے ذریعے تصدیق کرے گا۔

تصدیق مکمل ہونے کے بعد نادرا کی جانب سے ایک سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے گا جس کی فیس 20 روپے بینیفشریز کو ادا کرنی ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی محتسب مظفرآباد:27عوامی شکایات پر سماعت،اقدامات اٹھانے کا حکم

یہ سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے بعد خواتین اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر جا کر اس کا اندراج کروائیں۔

اندراج کے فوراً بعد آپ کے موبائل فون پر تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔

چند دن بعد آپ کو 8171 سے ایک پیغام موصول ہوگا جس میں بتایا جائے گا کہ آپ کی رقم آپ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو چکی ہے۔

اس پیغام کے بعد آپ اپنے قریبی بی آئی ایس پی ادائیگی مرکز سے اپنی رقم وصول کر سکیں گی۔

Scroll to Top