نواز شریف

نوازشریف ،مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند کرنے کی منظوری

لاہور کی احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست منظور کرتےہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند کرنے کی حتمی منظوری دے دی۔

احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے نیب کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیں: میاں نوازشریف کا آزادکشمیر کا دورہ ایک بار پھر ملتوی

عدالت نے مریم نواز اورنواز شریف کے خلاف انویسٹی گیشن بند کرنے کی منظوری دی۔

نیب نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھاکہ مریم نواز شریف اور نواز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں کرپشن کے شواہد نہیں ملے جس کے بعد ایگزیکٹو بورڈ نے تحقیقات بند کرنے کی منظوری دی

تاہم لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حتمی منظوری کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے لہٰذا عدالت تحقیقات بند کرنےکی حتمی منظوری دے۔

احتساب عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس بند کرنے کی حتمی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں اختلافات، نوازشریف کا سخت نوٹس، اجلاس طلب کرلیا

Scroll to Top