اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ٹیگ کے معاملے پر طلبا کو ریلیف دینے اور ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ ایم ٹیگ کیوں لگا رہے ہیں؟
مزید یہ بھی پڑھیں:کپواڑہ سیکٹر میں تعینات بھارتی فوجی کی ویڈیو سامنے آگئی
اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ کچہری دھماکے کے بعد سکیورٹی کا مسئلہ تھا ، دھماکے میں موٹر سائیکل استعمال ہوئی تھی۔
اسٹیٹ کونسل عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ کچری دھماکے کے واقعے کو مد نظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کو فول پروف بنانا مقصد تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی رجسٹریشن ،الیکشن کمیشن میں درخواست جمع
چیف جسٹس نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنانا اچھی بات ہے ، اس میں مشکلات بھی آتی ہیں، طلبا کو ریلیف دیں اور انہیں ہراساں نہ کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی وزیر خارجہ کا اردو میں اہم بیان: پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کر دیا
اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ عدالتی ہدایات سے چیف کمشنر کو آگاہ کر دوں گا، عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو انتظامیہ کا جواب بھی جمع کروانے کا حکم دے دیا۔




