مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 17 تا 20 مارچ تک تیز ہواوںناور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:ممتاز آباد: پرائس کنٹرول کمیٹی کا شہر بھر کا دورہ، متعدد تاجروں کو جرمانے،وارننگ
ایس ڈی ایم اے نے شہریوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ17 مارچ سے خطے میں داخل ہونے کا امکان ہے
بارشوں کا نیا سپیل خطے میں داخل ہونے سے آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے ۔ عوام غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں ۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق بالائی پہاڑی علاقوں میں تیز بارش سے طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی وزیر خارجہ کا اردو میں اہم بیان: پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کر دیا
ایس ڈی ایم اے کی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت
تمام اضلاع کی انتظامیہ اور Rescue 1122 کو ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہنے کی ہدایت
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی رجسٹریشن ،الیکشن کمیشن میں درخواست جمع
آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں مذید کمی، بالائی علاقوں میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔




