پچیس اور 40 ہزارمالیتی پرائزبانڈز کی قرعہ اندازی کا اعلان

راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل)اسٹیٹ بینک نے 25 اور 40 ہزار مالیت کے پرائز بانڈ زکی قرعہ اندازی کااعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیئم انعامی بانڈز کی36ویں قرعہ اندازی 10 مارچ کو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

40 ہزار مالیت کے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 367558 نے جیتا ہے جس کی مالیت 8 کروڑ ہے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈے ختم نہ کئے تو حملے جاری رہیں گے، نومنتخب ایرانی سپریم لیڈر

جبکہ دوسرے انعام کے حقدار تین خوش نصیب 463623، 676830 اور 855627 ٹھہرے ہیں جس کی انعامی رقم 3 کروڑ روپے ہے،تیسرا انعام 5 لاکھ روپے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈپٹی میئر باغ سید افراز گردیزی الیکشن کمیشن کا فیصلہ آتے ہی دفتر پہنچ گئے ،شاندار استقبال

سٹیٹ بینک نے 25 ہزار مالیت کے پریمیئم انعامی بانڈز کے نتائج کا اعلان بھی کیا ہے جس کی 21ویں قرعہ اندازی 10 مارچ 2026 کو ملتان میں ہوئی۔

25 ہزار مالیت پر پہلا انعام جیتنے والے دو خوش نصیبوں کا نمبر 163294 اور 976291 ہے جس کی مالیت 3 کروڑ روپے ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھور کی زیرصدارت اہم اجلاس، مظفرآبادکی خوبصورتی ،انفراسٹریکچر پربریفنگ

دوسرا انعام جیتنے والے پانچ افراد کے نمبرز 124760، 396147، 669484، 784591، 846050 ہیں اور انعامی رقم ایک کروڑ ہے جبکہ تیسرے انعام کی مالیت تین لاکھ روپے ہے۔

Scroll to Top