پونچھ یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر آنسہ حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئیں

راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل) آزادپتن حادثے میں زخمی یونیورسٹی آف پونچھ کی پروفیسر جاں بحق ہو گئیں جبکہ بچے معجزانہ طور پر بچ گئے

آزاد پتن کے مقام پر کھڑک سے تعلق رکھنے والی فیملی کی گاڑی ڈیم میں جا گری، حادثے میں پونچھ یونیورسٹی کی لیکچرار آنسہ دختر وسیم جاں بحق جبکہ دو بچے معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر بھر میں ریسکیو1122 کے ملازمین سڑکوں پر آگئے، حکومت کو الٹی میٹم

راولاکوٹ کے نواحی علاقے کھڑک سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی کی مہران کار آزاد پتن کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ گاڑی میں دو بچے اور ایک خاتون سوار تھیں۔

ذرائع کے مطابق گاڑی پتن پل کے قریب کشمیر والی سائیڈ سے اچانک بے قابو ہو کر ڈیم میں جا گری۔ حادثے کے دوران دونوں بچے اور خاتون گاڑی سے باہر گر گئے۔ دونوں بچے معجزاتی طور پر محفوظ رہے جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صوبائی وزراء کو مفت پیٹرول، ڈیزل کی فراہمی بند، پروٹوکول پر بھی پابندی عائد

زخمی خاتون کی شناخت انسا دختر وسیم کے نام سے ہوئی جو پونچھ یونیورسٹی میں لیکچرار تھیں۔ انہیں فوری طور پر پلندری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ راولاکوٹ ریفر کر دیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکیں۔

ذرائع کے مطابق گاڑی ایک خاتون چلا رہی تھیں جبکہ ان کے ساتھ دو بچے بھی سوار تھے۔بتایا جاتا ہے کہ گاڑی پتن پل سے کچھ فاصلے پر کشمیر والی سائیڈ سے اچانک بے قابو ہو کر ڈیم میں جا گری۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:الیکشن کی تیاریاں، الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

حادثے کے دوران دونوں بچے گاڑی سے گرنے کے باعث معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔ بچے پرل ویلی سکول کے طالب علم اور کھڑک کے رہائشی عنایت کے نواسے بتائے جاتے ہیں۔

حادثے میں خاتون شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور پر پلندری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں سی ایم ایچ راولاکوٹ ریفر کر دیا گیا۔

Scroll to Top