حویلی: اسلامک ریلیف کا بڑا اقدام، بیروزگار نوجوانوں میں بائیکا موٹرسائیکل تقسیم

کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) ضلع حویلی میں اسلامک ریلیف کا بڑا اقدام، بیروزگار نوجوانوں میں بائیکا موٹرسائیکل تقسیم کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:الیکشن کی تیاریاں، الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

اسلامک ریلیف پاکستان حویلی آفس کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک میں حویلی کہوٹہ میں منعقدہ اہم تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی ۔


اسلامک ریلیف پاکستان کی جانب سے بیروزگار اور مستحق افرادکیلئے بائکیا موٹرسائیکل تقسیم کئے گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پونچھ یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر آنسہ حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئیں

پروگرام کا مقصد مستحق افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔


اسلامک ریلیف پاکستان حویلی آفس کی اس کاوش کو تمام لوگوں نے بہت سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ اقدام غرباء اور مساکین کے لئے ایک بہتر مستقبل کی بنیاد بنے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صوبائی وزراء کو مفت پیٹرول، ڈیزل کی فراہمی بند، پروٹوکول پر بھی پابندی عائد

آخر پر ہم صحافی برادری، سیاسی و سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی کی طرف سے ادارہ کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ عوام علاقہ کی بہتری کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔

Scroll to Top