اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران اوراسرائیل تنازع کے اثرات پوری دنیا کی معیشت پر پڑ رہے ہیں۔
پاکستان بھی اس عالمی صورتحال سے متاثر ہو رہا ہے۔ خطے سے آنے والے تیل پر انحصار کے باعث عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کا براہِ راست اثر یہاں بھی محسوس کیا جا رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز کی بندش : تیل کی عالمی سپلائی متاثر،بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتے،احسن اقبال
ایسے حالات میں حکومت کو بعض مشکل اور غیر مقبول فیصلے کرنا پڑتے ہیں، جو کسی خواہش کے تحت نہیں بلکہ ملکی معیشت کو محفوظ رکھنے اور قوم کو بڑے بحران سے بچانے کے لیے ناگزیر ہوتے ہیں۔
مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران۔اسرائیل تنازع کے اثرات پوری دنیا کی معیشت پر پڑ رہے ہیں اور پاکستان بھی اس عالمی صورتحال سے متاثر ہو رہا ہے۔ خطے سے آنے والے تیل پر انحصار کے باعث عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کا براہِ راست اثر یہاں بھی محسوس کیا جا رہا ہے۔
ایسے حالات میں…
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) March 7, 2026
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ وقت اختلاف بڑھانے کا نہیں بلکہ قومی اتحاد اور ذمہ داری کا ہے۔ ہمیں بطور قوم ثابت کرنا ہوگا کہ ہم مشکل گھڑی میں یکجہتی اور حوصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تیل کی مصنوعی قلت اور مجبوری کا فائدہ اٹھا کرقیمتیں بڑھانا سنگین اخلاقی جرم ،ذیشان ملک
ان کا کہنا تھا کہ قیادت کو بھی اس وقت دانشمندانہ فیصلوں کے ساتھ ملک کو اس چیلنج سے نکالنا ہے۔میڈیا، عوام اور ہر گھرانے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ سے پاکستان بھی متاثر،پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا،مریم اورنگزیب
قومیں آزمائش کے دور میں صبر، بچت اور کفایت شعاری کے ذریعے مشکلات کا مقابلہ کرتی ہیں۔ اگر ہم متحد رہیں تو کوئی بحران ہمیں زیادہ دیر تک نہیں روک سکتا۔




