سینئر وزیر حکومت پنجاب مریم اورنگزیب کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر رد عمل سامنے آگیا ۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اسرائیل اور ایران تنازعے کے نتیجے میں اس خطے سے آنے والے تیل پر انحصار کرنے والا پاکستان، شدید متاثر ہو رہا ہے۔ جس سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور سخت فیصلے ناگزیر ہیں۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ یقیناً ایسے فیصلے خوشی اور مرضی سے نہیں کئے جاتے، بلکہ معاشی تحفظ اورعالمی بحران سے قوم کو نکالنے کی ذمہ داری کے تحت کرنے لازم ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگی حالات میں، قومی ذمہ داری نبھاتے ہوئے، ہمیں اتحاد قائم رکھنا اور پاکستانی بن کر یک جہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
قوم اپنی قیادت کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف صاحب ،قوم اس بحران کے مقابلے کے لئے آپ کے ساتھ ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم بحیثیت قوم ہمت، جرات، دانائی، دور اندیشی اور اجتماعی کاوش کا مظاہرہ کریں۔
میڈیا، عوام، ہر خاندان نے اس بحران کے مقابلے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ آئیں ایک ثابت قدم قوم بن کر اس چیلنج کا سامنا کریں۔ قومیں آزمائش کے وقت بچت اور کفایت کے اقدامات اٹھاتی ہیں۔
مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اسرائیل اور ایران تنازعے کے نتیجے میں اس خطے سے آنے والے تیل پر انحصار کرنے والا پاکستان، شدید متاثر ہو رہا ہے۔ جس سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور سخت فیصلے ناگزیر ہیں۔ یقیناً ایسے فیصلے خوشی اور مرضی سے نہیں کئے جاتے، بلکہ معاشی تحفظ اورعالمی…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) March 7, 2026




