ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی پروازیں شدید متاثر ہیں۔
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 104 پروازیں منسوخ ہوئیں تاہم کچھ پروازیں بحالی کی طرف گامزن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں فضائی آپریشن شدید متاثر،20ہزار پروازیں منسوخ، کھربوں کا نقصان
کراچی سے دبئی، دوحہ، ابوظہبی، شارجہ اور بحرین کے لیے آج 21 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ لاہور سے دبئی، دوحہ، شارجہ، کویت، دمام اور ابوظہبی کے لیے 27 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
اسلام آباد سے دوحہ، ابوظہبی، بحرین، شارجہ اور دبئی کے لیے 29 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 14 پروازیں روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں۔ پشاور سے دوحہ، ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور جدہ کے لیے 12 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 4 شیڈول کی گئی ہیں۔
ملتان سے دوحہ، دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور دمام کے لیے 8 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 7 روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں۔
فیصل آباد سے دبئی، شارجہ اور جدہ کے لیے 7 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 2 پروازیں آپریٹ ہونے کی توقع ہے۔ کوئٹہ سے شارجہ اور دبئی کی آج کی چاروں پروازیں آپریٹ ہونے کی امید ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے میں پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی منسوخ پروازیں مجموعی طور پر 1130 ہو چکی ہیں۔
اماراتی ائیرپورٹس بحالی کی طرف گامزن ہیں اور ایک دن میں 400 پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔ دبئی سے 250، ابوظہبی سے 50 اور شارجہ سے 45 پروازیں روانہ ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے پھر تل ابیب پر میزائل برسا دیئے، بحرین، کویت میں بھی سائرن بج اٹھے
راس الخیمہ سے لاہور اور ممبئی کے لیے 4 پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں تاہم دوحہ، بحرین اور کویت سے 6 روز بعد بھی کوئی پرواز روانہ نہیں ہو سکی۔
امارات سے 30 ہزار افراد کے انخلاء کے لیے دبئی، ابوظہبی اور شارجہ سے خصوصی آپریشن جاری ہے۔




