ایران نے پھر تل ابیب پر میزائل برسا دیئے، بحرین، کویت میں بھی سائرن بج اٹھے

پاسداران انقلاب نے کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائل سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پرپھر حملہ کردیا ہے جبکہ بحرین اور کویت میں بھی میزائل حملوں کی اطلاعات ہیں۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان نے ایک بیان اسرائیل کے خلاف حملے آخر تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر ایسے حملے کررہے ہیں جو کسی نے سوچے نہیں ہوں گے، ٹرمپ

ادھر کویت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کے فضائی دفاع نے میزائل حملے کو پسپا کر دیا ہے۔وزارت نے کہا کہ میزائل نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

وزارت دفاع نے اب کہا ہے کہ داغے گئے میزائل کے ملبے سے صرف تھوڑا سا نقصان ہوا ہے دوسری طرف بحرین سائرن بجائے گئے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق ممکنہ میزائل حملے کے بعد بحرین کی وزارت داخلہ نے شہریوں اور رہائشیوں کو قریبی محفوظ مقام پر جانے کا الرٹ جاری کیا ہے۔

الجزیرہ نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکہ کویت میں اپنا سفارت خانہ خالی کردیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران سے 3 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی واپسی، 714ایرانی بھی پناہ لینے پہنچ گئے

سفارت خانے کو ایرانی حملے میں نشانہ بنائے جانے کے بعد پہلے ہی بند کر دیا گیا تھا۔

Scroll to Top