ٹیرف

ایران پر ایسے حملے کررہے ہیں جو کسی نے سوچے نہیں ہوں گے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر ایسے حملے کررہے ہیں جو کسی نے سوچے نہیں ہوں گے، ہم نے ایران کے ڈرونز کا 60فیصد ذخیر ہ ختم کردیا ہے۔

وائٹ ہائوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ ہم ہر ایک گھنٹے میں ایران کی زیادہ سے زیادہ میزائل اور ڈرون صلاحیت کو تباہ کر رہے ہیں – انہیں ناک آؤٹ کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں: امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے جنگی اختیارات بارے قراردادپیش

ڈونلڈٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس کوئی فضائیہ، فضائی دفاع نہیں ہے اور ان کے تمام طیارے تباہ کردیئے گئے ہیں۔

امریکی صدر نے ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈروں کو اپنی سابقہ پیشکش اور دھمکی کو بھی دہرایااور کہا کہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر سرینڈر کردیں استثنیٰ ملے گاورنہ مارے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج کے اہلکار بھی سرینڈر کریں اور اپنا ملک واپس لیں،ہم جلد ایسے اقدامات کریں گے جس سے تیل کی قیمت کم ہو۔

امریکی صدر نے ایرانی سفارتکاروں سے کہا کہ وہ مختلف ممالک میں موجود ایرانی سفارت خانوں سے الگ ہو کر پناہ حاصل کریں اور ایک نئے اور بہتر ایران کی تشکیل میں امریکا کی مدد کریں۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خواہش ظاہر کی تھی ایران کی نئی قیادت کے انتخاب میں میری شمولیت ضروری ہے۔

ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے مزید کہا کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبی خامنہ ای کو ایران کی قیادت کے لیے قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ایران کو ایسا رہنما چاہیے جو کشیدگی کے بجائے ہم آہنگی اور امن کی طرف ملک کو لے جائے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا آبنائے ہرمز کھلوانےکا فیصلہ،ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا فیصلہ کرلیا

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایرانی سپریم لیڈر کی تقرری میں اسی طرح شامل ہونا چاہتے ہیں جیسے انہوں نے ماضی میں وینزویلا کی سیاست میں کردار ادا کیا تھا۔ اگر ایران میں سخت گیر قیادت سامنے آئی تو مستقبل میں ایک بار پھر کشیدگی اور جنگ کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

Scroll to Top