لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)دورہ بنگلہ دیش کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔۔ اس حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کو تبدیل کر دیا گیا ، وہ اب ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش روانہ نہیں ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین نشستوں کے حوالے سے اہم اجلاس، عید کے بعد مشاورت پراتفاق
پاکستانی ٹیم کی جانب سے ارتضیٰ کمیل کو پاکستان ٹیم کا نیا منیجر مقرر کردیا گیا ہے۔۔ ارتضیٰ کمیل اس سے قبل پاکستان ٹیم کے سکیورٹی منیجر رہ چکے ہیں،
پولیس سروسز میں 18ویں گریڈ کے افسر ارتضیٰ کمیل کو دو سال قبل پی سی بی میں تعینات کیا گیا تھا۔ سلمان لیاقت پہلی مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور سکیورٹی افسر جائیں گے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی فضائیہ کا ایس یو30 جدیدجنگی طیارہ گر کر تباہ، ٹیمیں روانہ
اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کا غیر ملکی کوچنگ اسٹاف ٹیم کو براہ راست ڈھاکا میں جوائن کرے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ،الرٹ جاری
پاکستان کرکٹ ٹیم 8 مارچ کو کراچی سے بنگلادیش کیلئے روانہ ہوگی، بنگلادیش روانگی سے قبل ٹیم کا دو روزہ تربیتی کیمپ کراچی میں لگایا جائے گا۔




