اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سینیٹ نے قومی احتساب بیورو ترمیمی بل 2026 کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
بل کے متن کے مطابق چیئرمین نیب کی تین سالہ مدت ایک بار مزید تین سال بڑھائی جا سکے گی، ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف تیس دن میں وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کی جا سکے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ،الرٹ جاری
اپوزیشن نے شورشرابا کرتے ہوئے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں ، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹر عبدالقادر کے بل کی حمایت کی۔
تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے بل ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون کو بلڈوز کیا گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ شاہرات میں کرپشن، نئی تعمیر شاہراہ سرینگر ٹوٹ پھوٹ کا شکار،گہرے کھڈے
پی ٹی آئی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ یہ پارلیمنٹ کے منہ پر طمانچہ ہے۔ قانون سازی صرف بانی پی ٹی آئی کیلئے کی جارہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی امدادی مہم مکمل
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نزیراحمد کی3 سالہ مدت رواں ماہ ختم ہورہی ہے۔۔ انہوں نے اپنے دور میں ریکارڈ ریکوریز کرائی ہیں۔
موجودہ قانون میں ترمیم کے بعد چیئرمین نیب کی3 سالہ مدت میں توسیع اوردوبارہ تعیناتی کا امکان ہے ۔
تاہم وفاقی حکومت نے سینیٹ سے قانون میں تبدیلی کرکےموجودہ چیئرمین نیب کوعہدے پر برقراررکھ سکتی ہے۔




