مہنگائی سے تنگ شہریوں کیلئے پہلی سولرکار متعارف

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، پاکستان میں پہلی سولر کار متعارف کروا دی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ شاہرات میں کرپشن، نئی تعمیر شاہراہ سرینگر ٹوٹ پھوٹ کا شکار،گہرے کھڈے

اس کار کے اجرا کو عوام نے کافی سراہا ہے کیونکہ لوگ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ اور روزمرہ ٹریفک مسائل سے پریشان رہتے ہیں، یہ گاڑی روایتی ایندھن پر انحصار کم کرے گی اور لوگوں کو کم خرچ میں سولر توانائی کے ذریعے سفر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

اس سولر کار میں کئی جدید خصوصیات شامل ہیں،سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس کی چھت پر لگے سولر پینلز کے ذریعے گاڑی چارج ہوتی ہے اور ایک مرتبہ چارج ہونے پر تقریباً 100 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے۔۔

دھوپ والے دنوں میں اس کی رینج بڑھ کر تقریباً 150 کلومیٹر تک ہو سکتی ہے جو مختصر اور درمیانے فاصلے کے شہری سفر کے لیے موزوں ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ صحت ملازمین کی روزانہ دو گھنٹے ہڑتال، سی ایم ایچ گیٹ مظفرآباد پر احتجاج

اس کے علاوہ اسے عام الیکٹرک گاڑی کے چارجر سے بھی چارج کیا جا سکتا ہے۔ کار کی کارکردگی بھی قابلِ ذکر ہے اور اس میں دیگر گاڑیوں کی طرح جدید سہولیات موجود ہیں۔ مسافروں کے آرام کے لیے اس میں ایئر کنڈیشنر، ہیٹر اور سن روف جیسی سہولیات دی گئی ہیں۔

اس گاڑی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جسے حکام کے مطابق شہر اور محلوں کے اندر سفر کے لیے مناسب قرار دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی امدادی مہم مکمل

عوام اس اقدام پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ یہ روزمرہ سفر جیسے دفتر، اسکول، رشتہ داروں سے ملاقات اور خریداری کے لیے خاص طور پر مفید ثابت ہو سکتا ہے، خصوصاً اس وقت جب ایندھن کی قیمتیں مسلسل تبدیل ہو رہی ہوں۔

Scroll to Top