آزادکشمیر میں ڈیجیٹل تبدیلی،زندگی اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر میں ڈیجیٹل میں تیزی سے تبدیلی کی بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔

عوامی خدمات میں بہتری کی جانب ایک انتہائی اہم پیشرفت کے طور پرجے ایس بینک کے زیر انتظام کام کرنے والے ادارے ، زندگی نےحکومت آزادجموںوکشمیرکےساتھ یادگارمعاہدےپردستخط کردیئے

معاہدے کے تحت پورےعلاقےمیں پانی کےبل ڈیجیٹل طریقے سے وصولی ممکن بنائی جائے گی۔

یہ معاہدہ پانی کی بلنگ کے موجودہ نظام کوجدیدبنانےکےلیےکیاگیاہے،جسکےتحت زندگی کیوآرراست کےذریعےڈیجیٹل ادائیگی کےمحفوظ،مؤثراورشفاف تعارف کرائےجائیں گے۔

اس اقدام کےتحت صارفین زندگی-راست کیوآر کےذریعےادائیگیاں کر سکیں گے اور اس طرح فوری اوربلا رکاوٹ لین دین یقینی بنایاجاسکےگا۔

ساتھ ہی ریاست کے شہری زندگی ایپ کےذریعےاپنےپانی کےبل بھی اداکرسکیں گےجبکہ راست سےمنسلک کسی بھی بینک نگ ایپ کےذریعےادائیگی کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی جی آزادکشمیر کیپٹن رلیاقت علی ملک نے ایک ماں کو اسکے بیٹے سے ملادیا

اس طرح پاکستان کےڈیجیٹل بینکاری کےنظام تک رسائی اورسہولت میں مزیداضافہ ہوگا۔

معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب سےخطاب کرتےہوئےحکومت آزاد جموں و کشمیرکے سیکریٹری،فزیکل پلاننگ اینڈہاؤسنگ،خالدمرزا،نےعوامی خدمات اوراندازِحکمرانی میں بہتری کیلئے جدیدڈیجیٹل حل اپنانےکے حوالے سے حکومتی عزم پرزوردیا۔

انہوں نے کہاکہ”یہ شراکت یوٹیلیٹی بلوں کےانتظام میں شفافیت،آپریشنل کارکردگی میں بہتری اورشہریوں کوسہولت کی فراہمی کو بہتربنانےکی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

’’زندگی (Zindigi)کےچیف آفیسر،نعمان اظہرنےاس بات پرزوردیاکہ”یہ تعاون آزادجموںوکشمیرمیں ڈیجیٹل نظام کو اپنانےکےعمل کوتیزکرنےکی ایک اسٹریٹجک پیشرفت ہے۔ “

انہوںنےمزیدکہا:”یہ اشتراک مالی شمولیت کے حوالے سے عوام کو بااختیاربنانےاور اس کے فروغ کیلئےزندگی کےمسلسل عزم کی عکاسی کرتاہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد، ٹریفک حادثہ، آئی جی لیاقت علی ملک موقع پر پہنچ گئے، زخمی ہسپتال منتقل

یہ اقدام نہ صرف مکینوں کےلیےپانی کے بلوں کی ادائیگی کوآسان بنائےگابلکہ آزادجموںوکشمیرمیں ایک منظم ڈیجیٹل اورمالی طورپرجامع نظام کی تشکیل میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں،دونوں جانب سےاعلیٰ افسران نےشرکت کی۔ ان افسران میں حکومتِ آزادجموںوکشمیرکےسیکریٹری،فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ،خالدمرزااورزندگی کےچیف آفیسر،نعمان اظہرشامل تھے۔

اس موقع پرزندگی کے ہیڈ آف انٹرنیشنل بزنس، راؤعمرفاروق، سینئر منیجر انٹرنیشنل بزنس اینڈ لائنسز، فرحان اکرم،اورجے ایس بینک ، مظفر آباد کے بینک منیجر،عارف قریشی بھی موجودتھے۔

اس معاہدےکےتحت زندگی (Zindigi)پانی کےبلوں کی ادائیگی کےلیےایک جامع ڈیجیٹل فریم ورک فراہم کرےگی جس میں فی الفور ٹرانزیکشن ٹریکنگ اوربہتررپورٹنگ کا نظام شامل ہوگاتاکہ بلنگ سسٹم میں درستگی اورجوابدہی کویقینی بنایاجاسکے۔

یہ شراکت سرکاری ونجی شعبوں کےباہمی تعاون کے ایک مستقبل پر توجہ مرکوز رکھنے والے نقطۂ نظرکی عکاسی کرتی ہے

جودونوں اداروں کےاُس مشترکہ وژن کوظاہرکرتی ہےکہ ٹیکنالوجی سےفائدہ اٹھاتےہوئےعوامی خدمات کومزیدبہتربنایاجائے۔

Scroll to Top