پاکستانی فورسز کی بڑی کارروائی ،اہم افغان کمانڈر نصرت اللہ ہلاک

پشاور(کشمیر ڈیجیٹل)پاک افغان سرحدی علاقے خرلاچی میں سکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان شدید فائرنگ کی گئی۔

پاکستان آرٹلری کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔آرٹلری کے مقابلے کے نتیجے میں افغان طالبان کا ایک اہم کمانڈر نصرت اللہ عرف کوچی ہلاک ہو گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آپریشن غضب للحق :وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دیئے

ذرائع کے مطابق یہ جھڑپ 3 مارچ 2026 کو اس وقت پیش آئی جب سرحدی حدود کے تنازع یا اشتعال انگیزی کے باعث دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد، ٹریفک حادثہ، آئی جی لیاقت علی ملک موقع پر پہنچ گئے، زخمی ہسپتال منتقل

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی اور آرٹلری فائرنگ کے نتیجے میں افغان طالبان کے اولسوال (کمانڈر) نصرت اللہ کوچی کی ہلاکت ہوچکی ہے جو کہ طالبان کا اہم کمانڈر سمجھا جاتا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کا ایرانی بحری جہاز پر حملہ، 100 سے زائد افراد جاں بحق

سرحدی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے اور سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری: نئی سوزوکی سوئفٹ اب آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کریں

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی ارٹلری اور فائرنگ سے تحریک طالبان افغانستان کے اولسوال(کمانڈر) نصرت اللہ عرف کوچی ہلاک ہوا ہے ۔

Scroll to Top