مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر میں ملکی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جبکہ غیر قانونی مقیم 34افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کر کے فارن ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر لیں ۔
غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو جوڈیشل کر دیا گیا۔ ڈیوٹی کے بعد بھی ملازمین کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آن کال رہنے پر سختی سے پابند کر دیا۔ رات گئے نوٹیفکیشن جاری۔
دوسری جانب میرپور ڈویژن میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کردگئی ، جبکہ ڈی آئی جی پولیس اچانک بھمبر پہنچ گئے ، سکیورٹی کا معائنہ کیا گیا۔
حالیہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈی آئی جی پولیس ڈاکٹر خالد محمود چوہان نے ڈویژن میرپور کو ہائی الرٹ کر دیا۔
بھمبر کے انٹری پوائنٹس اور چیک پوسٹوں کا اچانک معائنہ کیا گیا اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ پولیس 24 گھنٹے الرٹ رہے اور بغیر چیکنگ کسی کو داخل نہ ہونے دے۔جبکہ محکمہ صحت آزادکشمیر میں ایمرجنسی انتظامات نافذ کی سخت ہدایات جاری کردیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بیٹھک اعوان آباد،آرمی پبلک سکول میں ریسکیو مشقیں،طلباء کی بڑی تعداد کی شرکت
دوسری جانب موجودہ حالات کے پیش نظر سید بازل علی نقوی وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر اور برگیڈیئر عامر رضا ٹیپو سیکرٹری صحت و آبادی بہبود آزاد جموں و کشمیر کے احکامات کی روشنی میں ڈاکٹر سردار آفتاب حسین ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر نے ریاست بھر کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، سی ڈی سی مظفرآباد؛ جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ایمز مظفرآباد؛ کمانڈنٹ، شیخ خلیفہ بن زید،کمبائنڈ ملٹری ہسپتال مظفرآباد، کمبائنڈ ملٹری ہسپتال راولاکوٹ؛ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز: میرپور، بھمبر، کوٹلی، پونچھ، باغ، سدھنوتی، حویلی، مظفرآباد، جہلم ویلی اور نیلم؛ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈویژنل ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور؛ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال جات: جہلم ویلی، نیلم، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی اور بھمبر؛ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، کارڈیک ہسپتال مظفرآباد؛ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، نیو سٹی ٹیچنگ ہسپتال میرپور؛ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، چیسٹ ڈیزیز جنرل ہسپتال ہل چمن کوٹ؛ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جات: کیل، پٹیکہ، چکار، لیپہ، دھیرکوٹ، بپانی، ریرہ، ممتازآباد، عباسپور، ہجیرہ، تراڑکھل، مونگ، بلوچ، شینسہ، فتح پور، چڑھوئی، کھوئیرٹہ، دودیال، چکسواری، برنالہ، سماہنی، سول ہسپتال نیلم کے انچارجز کو ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے فوری اور سختی سے عملدرآمد کے احکامات دیدیئےہیں۔
جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام افسران اور اہلکاران کو اپنی اپنی ڈیوٹی اسٹیشنز پر ہر صورت موجود رہنے کا پابند بنایا گیا ہے جبکہ تمام اسپتالوں میں عملے کی 24 گھنٹے شفٹ وائز حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خصوصی طور پر آپریشن تھیٹر (OT) کے عملے کو ہمہ وقت ہسپتال کے احاطے میں موجود رہنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔
کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام ضلعی و تحصیل سطح کے ہسپتالوں میں کم از کم 30 فیصد بیڈز ہر وقت مختص اور خالی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اچانک مریضوں کے دباؤ کی صورت میں فوری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ادویات اور طبی سامان کی دستیابی کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق ایمرجنسی ادویات، جان بچانے والی ادویات، آئی وی فلوئڈز، ڈریسنگ میٹریل، آئی وی اینٹی بائیوٹک انجیکشنز، درد کش ادویات اور دیگر بنیادی و لازمی ادویات کا وافر اور مسلسل اسٹاک ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔
واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی کمی، غفلت یا لاپروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔رابطہ اور رپورٹنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے
ڈائریکٹوریٹ صحت عامہ کے ساتھ مسلسل اور قریبی رابطے میں رہیں، بروقت رپورٹنگ کو یقینی بنائیں اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری رہنمائی اور فیصلے کیے جا سکیں۔
ہر طرح نقل و حرکت پر بھی سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کوئی بھی افسر یا اہلکار مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر اپنی ڈیوٹی اسٹیشن نہیں چھوڑ سکے گا۔
احکامات میں واضح کیا گیا ہے کہ ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد لازمی ہے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
محکمہ صحت کے مطابق ان احکامات کی نگرانی وزیراعظم آزاد کشمیر ؛چیف سکریٹری آزادکشمیر وزیرِ صحت عامہ آزاد کشمیر ،سیکرٹری عامہ آزاد کشمیر خود کر رہے ہیں اور ان کا مقصد موجودہ حالات میں عوام کو بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاری کو مضبوط بنانا ہے۔




