سرفراز احمد پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرفراز احمد کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا، اور وہ پاکستان کی بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ کا عہدہ خالی تھا، اور اظہر محمود جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ قومی ٹیم مئی 2026 میں بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 کا حصہ ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی اور دوسرا میچ 16 مئی سے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق: بگرام ایئربیس پر پاکستانی کارروائی میں ہینگر اور ویئر ہاؤسز تباہ، سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں

سرفراز احمد کو اس سے قبل پاکستان انڈر 19 ٹیم کا مینٹور مقرر کیا گیا تھا، جس کی قیادت میں ٹیم نے ایشیا کپ جیتا۔ حال ہی میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈکپ کے لیے بھی انہوں نے مینٹور کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

ماہرین اور شائقین کے مطابق سرفراز احمد کی ممکنہ تقرری قومی ٹیم کے لیے ایک نئے باب کے آغاز کے مترادف ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم مزید مضبوط اور منظم انداز میں میدان میں اترے گی۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کولکتہ میں مدمقابل

Scroll to Top