آپریشن غضب للحق: بگرام ایئربیس پر پاکستانی کارروائی میں ہینگر اور ویئر ہاؤسز تباہ، سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں

افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاکستان کی بھرپور زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔ معروف امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے بھی آپریشن ’’غضب للحق‘‘ میں پاکستان کی بڑی کامیابی کی تصدیق کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے آپریشن کے دوران افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، جس کی تصدیق افغان وزارتِ دفاع نے بھی کر دی ہے۔

بگرام ایئربیس پر کارروائی کی تفصیلات:

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی حملے کے نتیجے میں بگرام ایئربیس کا ایک ایئرکرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاؤسز تباہ ہوئے ہیں۔ اس کارروائی کے حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر بھی منظرِ عام پر آگئی ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران افغانستان میں فوجی اہداف پر 50 سے زائد فضائی حملے کیے ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کے شواہد اقوام متحدہ کی رپورٹس میں بھی متعدد بار پیش کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق جاری، ننگرہار خوگانی بیس تباہ،طالبان خارجیوں کا جینا محال

دفاعی ماہرین کا تجزیہ اور پیغام:

دفاعی ماہرین کے مطابق، بگرام ایئربیس پر پاکستان کی اس کامیاب کارروائی نے افغان طالبان رجیم کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بگرام جیسے اہم اڈے کو نشانہ بنا کر پاکستان نے افغان طالبان رجیم کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ افغانستان میں کہیں بھی کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دہشت گردی اور امریکی اسلحہ کا استعمال:

دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ پاکستان کی بارہا تنبیہ کے باوجود افغانستان کی سرزمین سے مسلسل دہشت گردی جاری ہے، جس میں امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔ یہ کارروائیاں اسی مسلسل جارحیت اور خطرات کے جواب میں کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آپریشن غضب للحق: بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں افغان طالبان کے بڑے حملے پسپا، 67خوارج ہلاک

Scroll to Top