لنڈی کوتل: پاکستان آرمی آرٹلری کی بڑی کامیابی، کمانڈر ٹی ٹی اے جلال آباد قہرمان ہلاک

لنڈی کوتل (کشمیرڈیجیٹل)پاکستان آرمی نے اپنی تازہ ترین کارروائی میں ایک اہم کامیابی حاصل کی جس میں جلال آباد کے مشہور طالبان کمانڈر قہرمان اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔

یہ کارروائی لنڈی کوتل کے علاقے میں انجام دی گئی جہاں پاک فوج نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیرڈویژن: تمام سرکاری و نجی اسکول 7 مارچ 2026 تک بند رکھنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق، کارروائی میں آرٹلری کے موثر استعمال کے ذریعے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

ذرائع کے مطابق قہرمان طالبان کا ایک اہم کمانڈر تھا اور اس کی ہلاکت سے تنظیم کی آپریشنل صلاحیت پر بڑا دھچکا لگا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آپریشن غضب للحق جاری، ننگرہار خوگانی بیس تباہ،طالبان خارجیوں کا جینا محال

سیاسی اور سکیورٹی تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ کارروائی نہ صرف پاکستان کے اندر شدت پسند عناصر کے خلاف ایک واضح پیغام ہے بلکہ افغانستان میں سرگرم تحریک طالبان کے نیٹ ورک پر بھی اثر ڈال سکتی ہے۔

اس کامیابی کے بعد مقامی علاقوں میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے ردعمل یا دہشتگردانہ کارروائی کو ناکام بنایا جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الجزیرہ کی پاکستان مخالف ایک اور خبر بے نقاب،معافی کی ٹویٹ کر دی

ذرائع کے بیان میں مزید کہا گیا کہ “پاکستان آرمی ملکی سلامتی اور شہریوں کی حفاظت کیلئے کسی بھی خطرے کا موثر اور بروقت جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔

سکیورٹی فورسز نے یہ کارروائی ایسے وقت میںکی جب افغانستان اور پاکستان کے اندر شدت پسندی کے خلاف آپریشنز تیز کیے جا رہے ہیں اور فوج کا مقصد دہشت گرد نیٹ ورکس کو مکمل طور پر توڑنا ہے۔

Scroll to Top