کشمیرڈویژن: تمام سرکاری و نجی اسکول 7 مارچ 2026 تک بند رکھنے کا اعلان

کشمیر ڈویژن میں تمام سرکاری اور نجی طور پر تسلیم شدہ تعلیمی اداروں کو 7 مارچ 2026 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالیہ احتجاج کے پیش نظرمتعلقہ حکام کی جانب سے باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایپل آئی فون ’’17 ای‘‘متعارف،قیمت اور فیچر بھی سامنے آگئے

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ حالات کے پیش نظر طلبہ و طالبات کی حفاظت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات میں بہتری کی صورت میں نئے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

ضلع و تحصیل انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فیصلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں جبکہ نجی اسکولوں کی انتظامیہ کو بھی احکامات کی پابندی کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال :بھارتی پولیس کا مسلم نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل

خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

والدین اور طلبہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر توجہ نہ دیں اور تازہ ترین معلومات کیلئے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی شہر گراش میں 4.3 شدت زلزلے کے جھٹکے ،گہرائی 10 کلومیٹر،امریکی زلزلہ پیما مرکز

محکمہ تعلیم کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے متبادل انتظامات، جن میں آن لائن کلاسز شامل ہو سکتی ہیں، پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

مزید ہدایات اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

Scroll to Top