مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)حکومت آزادکشمیر نے200مدرسین کی ٹائم اسکیل کے تحت ترقی کی منظوری دیدی۔
وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی کی سربراہی میں محکمہ تعلیم سکولز آزاد کشمیر نے زیر التواء مدرسین کے کیسز کو یکسو کرتے ہوئے اہم محکمانہ پیشرفت کی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال :بھارتی پولیس کا مسلم نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل
ٹائم سکیل کمیٹی کے اجلاس میں سینئر ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم ثریا خانم، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم مصباح اعوان، ڈپٹی سیکرٹری تعلیم پروفیسر شکیل، سیکشن آفیسر تعلیم سید محمود حسین شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نظامت اعلیٰ تعلیم سکولز مردانہ ماجد خلیل و سید فہیم گیلانی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
سیکرٹری تعلیم سکولز قاضی عنایت علی نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ٹائم سکیل کمیٹی کا طویل اور تفصیلی اجلاس طلب کیا، جس کی صدارت انہوں نے خود کی۔ اجلاس میں اساتذہ کے پروموشن کیسز کا بغور جائزہ لیا گیا اور میرٹ و سروس رولز کے مطابق فیصلے کئے گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی، فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
اجلاس کے دوران گریڈ 16 کے 18 مدرسین کو گریڈ 17 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ گریڈ 17 کے 118 مدرسین کو گریڈ 18 میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ گریڈ 18 کے 70 مدرسین کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: وراثتی فراڈ بے نقاب، ڈسٹرکٹ جج کا سخت حکم، پولیس کو فوجداری کارروائی کا حکم
اس طرح مجموعی طور پر 200 مدرسین کو گریڈ 17، 18 اور 19 میں ترقی دے کر ان کے دیرینہ مسائل حل کر دیئے گئے۔
محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف اساتذہ کا مورال بلند ہوگا بلکہ تعلیمی نظام میں بہتری اور کارکردگی میں اضافہ بھی متوقع ہے۔
حکومت آزاد کشمیر اساتذہ برادری کے مسائل کے حل اور تعلیمی شعبے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔




