طاقت کا اندھا دھند استعمال ناقابل قبول، ایران کے خلاف فوجی آپریشن فوری روکا جائے: چین

چین نے ایران میں جاری فوجی آپریشن کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ طاقت کا اندھا دھند استعمال کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ کو اس جنگ کے پڑوسی ممالک تک پھیلنے پر شدید تشویش ہے، لہٰذا تمام فریقین ملٹری آپریشنز بند کریں اور کشیدگی کو روکیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی تقریب میں ٹرمپ کی گردن پر سرخ نشان نظر آنے کے بعد ان کی صحت پر نئی بحث شروع ہو گئی

ترجمان نے مزید کہا کہ چین اس صورتحال میں سلامتی کونسل میں انصاف کی بالادستی اور امن کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ چین کا مؤقف ہے کہ ایران کے جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے جائز حق کو تسلیم کیا جانا چاہیے اور ایرانی جوہری مسئلہ بالآخر سیاسی و سفارتی حل کی طرف ہی لوٹے گا۔ چین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خطے میں جنگ کو روکنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں: ایران پر سخت ترین حملےکا امریکی انتباہ،6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کرینگے، تہران

Scroll to Top