ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کرکٹرز پر بھاری جرمانہ عائد

لاہور (کشمیر ڈیجیٹل) ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں ناقص کارکردگی پاکستانی کرکٹرز کی جیب پر بھاری پڑ گئی، پی سی بی نے 50، 50 لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نیدرلینڈز سے ابتدائی مقابلے میں شکست سے بال بال بچی، پھر امریکا کو بھی ہرا دیا، سری لنکن کنڈیشنز سے واقفیت اور معیاری سپن بولرز کی موجودگی میں اس بار بھارت کے خلاف بہتر کھیل کی توقع تھی، البتہ ایشیا کپ کے تین میچز کی طرح ناکامی ہی ہاتھ آئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:افغان عوام سے کوئی اختلاف نہیں،ہماری کارروائیاں دہشتگردوں کیخلاف ہیں،سینئر اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

نمیبیا کو زیر کرکے قومی ٹیم نے سپر8 میں تو جگہ بنا لی مگر نیوزی لینڈ سے مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا، پھر انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے سیمی فائنل میں رسائی اگر مگر کی محتاج ہوگئی۔

Scroll to Top