ایران سے پاکستانیوں کی واپسی شروع؛ درجنوں طلبہ اور سیاح وطن پہنچ گئے، بلوچستان حکومت ہائی الرٹ

ایران میں حالیہ کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث وہاں موجود پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر کے مطابق، 51 افراد جن میں طلبہ، کاروباری افراد اور سیاح شامل ہیں، گبد ریمدان سرحد کے ذریعے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ اسی طرح تفتان بارڈر پر بھی 20 سے زائد پاکستانی طلبہ پہنچے ہیں، جنہیں فوری طور پر پاکستان ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے اسرائیل اور خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر حملے؛ مشرق وسطیٰ میں جنگ شدید ہو گئی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تصدیق کی ہے کہ اب تک 70 سے زائد شہری واپس آ چکے ہیں اور مزید 200 کے قریب افراد کی جلد آمد متوقع ہے۔ بلوچستان حکومت نے سرحدی اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے تاکہ مسافروں کو رہائش، کھانے پینے اور ٹرانسپورٹ کی تمام سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ تفتان اور گوادر میں امیگریشن حکام چوبیس گھنٹے ڈیوٹی دے رہے ہیں تاکہ واپسی کا عمل بلا تعطل جاری رہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی اور انہیں ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سعودی ریفائنری پر ڈرون حملہ؛ راس تنورا میں ہنگامی حالت نافذ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

Scroll to Top