ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی، کویت ، بحرین میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا

ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد گاڑیاں تباہ اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہےدوسری طرف کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں میزائل گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ میں برطانیہ کی انٹری ، اڈے امریکہ کے حوالے کردیئے، فرانس ، جرمنی کا بھی اہم اعلان

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی یروشلم پر ہونے والے حملے میں 7 اسرائیلی شہری زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق تل ابیب، یروشلم اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بھی میزائل حملے کیے گئے، جس کے بعد سائرن بج اٹھے اور شہریوں کو بنکروں میں منتقل کیا گیا۔

ادھرایرانی فوج کا کہنا ہے کہ کویت اوربحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ اب تک مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 560 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر بھر کے ہسپتالوں میں’’ہیلتھ ایمرجنسی‘‘نافذ، عملہ ہائی الرٹ ،چھٹیاں منسوخ

ایرانی فوج نے دعویٰ کیاکہ امریکا کے طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کو 4 میزائلوں سے ہدف بنایا گیا۔اس کے علاوہ روسی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا کہ بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 560 امریکی فوجی مارے گئے۔

ادھر اردن نے میزائل حملوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایرانی سفیر کو طلب کر لیا ہے۔ اردن کی جانب سے علاقائی کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد شہید، سرکاری میڈیا نے تصدیق کردی

اسرائیلی حکومت نے ملک بھر میں نافذ ایمرجنسی کی مدت میں 12 مارچ تک توسیع کر دی ہے جبکہ سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top