نام نہاد آل راؤنڈرز کا فلاپ شو: نہ بلے سے رنز بنے نہ وکٹیں لی گئیں، پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

پاکستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا کو شکست دینے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے۔ اس شرمناک رخصتی کا سب سے بڑا ذمہ دار ان “نام نہاد” آل راؤنڈرز کو قرار دیا جا رہا ہے جو میدان میں ٹیم کے لیے بوجھ ثابت ہوئے۔ شاداب خان، محمد نواز اور سلمان علی آغا جیسے بڑے ناموں نے پورے ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی دکھائی۔

اعداد و شمار ان کھلاڑیوں کی “آل راؤنڈ” کارکردگی کا پول کھول رہے ہیں۔ شاداب خان نے پورے ایونٹ میں محض 118 رنز بنائے اور صرف 5 وکٹیں حاصل کر پائے۔ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا حال اس سے بھی برا رہا، وہ 7 میچوں میں صرف 60 رنز بنا سکے اور ان کے حصے میں صرف ایک وکٹ آئی۔ اسی طرح محمد نواز نے 7 میچوں میں بلے سے صرف 15 رنز کا “بڑا” اسکور کیا اور 6 وکٹیں لیں۔ صائم ایوب، جن سے بطور اوپنر بڑی امیدیں تھیں، صرف 70 رنز بنا سکے مگر 6 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہینوں کا سری لنکا کو ہرانے کے باوجود سیمی فائنل کا خواب پورا نہ ہوسکا

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان نے اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو 5 رنز سے ہرا کر سنسنی خیز فتح تو حاصل کی، لیکن یہ جیت کسی کام نہ آئی۔ پاکستان کے 213 رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم 207 رنز بنا سکی تھی۔ تاہم، ٹورنامنٹ کے اہم میچوں میں ان آل راؤنڈرز کی ناکامی پاکستان کو ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کرنے کا اصل سبب بنی۔

مزید پڑھیں: صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Scroll to Top