کنڑ اور ننگرہار(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان مخالف گروپوں کی حمایت پر اختلاف، افغان طالبان کے دھڑوں کے مابین جھڑپیں جاری۔
افغانستان کے صوبوں کنڑ اور ننگرہار میں افغان طالبان کے مختلف دھڑوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کی ننگرہار میں طالبان کے شیراز کیمپ پر کارروائی، دہشتگردوں پر قیامت برپا
ذرائع کے مطابق، جھڑپوں کی وجہ یہ ہے کہ طالبان کے کچھ دھڑے، جو پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں،
ٹی ٹی پی، گل بہارد اور جماعت الاحرار سمیت دیگر دہشتگرد تنظیموں کی حمایت حاصل کر رہے ہیں اور بھارت کے ایما پر پاکستان پر حملے کر رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران مزید حملوں سے باز رہے،برطانوی وزیراعظم سرکیئرسٹارمر کا انتباہ جاری
مقامی ذرائع کے مطابق، جھڑپوں میں ہتھیاروں کا تبادلہ ہو رہا ہے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
پاکستان مخالف دھڑوں کے ساتھ لڑائی کے نتیجے میں پاک فضائیہ نے ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے بھاری نقصانات کی تفصیلات جاری
حکومتی اور سیکیورٹی ذرائع صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔




