اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء تارڑ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے افغانستان میں کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران ،امریکہ کشیدگی، پاکستان میں پیٹرول وافر مقدار میں موجود ، ترجمان اوگرا
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء تارڑ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ۔
Operation Ghazb lil Haq
Update 2100 hours 28 February✅ Summary of Afghanistan Taliban losses
▪️352 Killed,
▪️535 + Injured,
▪️130 Check posts destroyed,
▪️26 Post Captured,
▪️171 Tanks and Armed vehicles Destroyed
▪️41 locations across Afghanistan effectively targeted…— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) February 28, 2026
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ 352 طالبان ہلاک، 535 زخمی ہوگئے ۔ جبکہ 130 چیک پوسٹیں تباہ، کردی گئی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کی بڑی کارروائی ،افغان پوسٹ پر قبضہ ، قومی پرچم لہر ادیا
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی افغان طالبان رجیم کےخلاف کارروائی کے دوران 26 افغان پوسٹیں قبضے میں لے لیں۔
پاکستان کی جانب سے آپریشن غضب للحق کے دوران افغانستان کے 171 ٹینک اور گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران نے دبئی برج خلیفہ کے قریب فائیو سٹار ہوٹل پر میزائل داغ دیا
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے افغانستان بھر میں 41 مقامات کو مؤثر طریقے سے فضائی ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
ہاد رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے جمعرات کی شب شروع کی گئی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے آپریشن غضب للحق کا آغاز کیا تھا۔
افواج پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا بھرپور اور موثر انداز میں منہ توڑ جواب دیا گیا۔
پاک فضائیہ نے افغان صوبے لغمان، ننگر ہار میں کارروائیاں کر کے ہیڈکوارٹرز کو تباہ کیا جبکہ سرحدی علاقوں میں افغان چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔




