آزادکشمیر بھر میں ہائی الرٹ، سرکاری اداروں میں چھٹیاں منسوخ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کی بڑی کارروائی ،افغان پوسٹ پر قبضہ ، قومی پرچم لہر ادیا

سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹغ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کی چھٹیاں تاحکمِ ثانی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایس ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق ایمرجنسی رسپانس کو مؤثر اور فوری بنانے کیلئے آزادکشمیر بھر کے تمام ریسکیو اسٹیشنز کو مکمل طور پر فعال رکھنےکا حکم۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شوائی محلہ چٹی موہری کا پولیس ملازم محمد چنگیز ڈان بن گیا،قتل کی دھمکیاں،غنڈوں کی ٹیم تیار

ایس ڈی ایم اے کی جانب سے مشینری اور آلات کو ہر وقت تیار حالت میں رکھنے کی ہدایات جاری کردیں۔

اضلاع میں قائم ایمرجنسی کنٹرول رومز کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشیدگی : پی آئی اے کا خلیجی ممالک کیلئے فضائی آپریشن معطل

حکام نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم کو مکمل طور پر متحرک رکھا جائے گا ۔۔

تمام ضلعی ادارے الرٹ رہیں گے تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ریسکیو 1122 کا 24/7 آپریشنل پلان بھی نافذ کر دیا گیا ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی اپوزیشن کانگریس کا مودی کے دورہ اسرائیل پر کڑی تنقید، کئی سوالات اٹھا دیئے

جس کے تحت فوری رسپانس، مربوط رابطہ کاری اور بروقت امدادی کارروائیوں کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال میں نقصان کو کم سے کم رکھا جا سکے۔

Scroll to Top