واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان افغان میں جاری جنگ پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کررہا ہے ، مداخلت نہیں کروں گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکی ،اس موقع پر ان سے پاک افغان جنگ سے متعلق صحافی نے سوال کیا۔
JUST IN – President Trump backs Pakistan in war against Afghanistan:
Trump says he respect Pakistan's Prime Minister and General alot
“Pakistan is doing terrifically well" pic.twitter.com/YqYjyCXPQZ
— Insider Paper (@TheInsiderPaper) February 27, 2026
جس پرامریکی صدر ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی عزت کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن ’’غضب للحق‘‘ پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری،افغان دفاعی پوسٹ تباہ،درجنوں فرار،18 طالبان ہلاک
امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کررہا ہے ، مداخلت نہیں کروں گا، پاکستان کے پاس عظیم وزیراعظم اور جنرل ہیں ، عظیم قیادت ہے ۔
اس کے علاوہ امریکی صدر نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران سے خوش نہیں ہوں مگر جمعے تک مزید مذاکرات متوقع ہیں، ایران کے ساتھ ڈیل بنانا چاہتا ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کیخلاف آپریشن کب بند کرنا ہے فیصلہ وزیراعظم کریں گے، ترجمان پاک فوج
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف طاقت استعمال نہیں کرنا چاہتا مگر کبھی کبھار طاقت استعمال کرنا پڑتی ہے۔




