فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ملکی دفاع کیلئے ہردم تیار ہیں،وزیراعظم

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)وزیرِ اعظم پاکستان شہبازشریف جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچ گئے، عسکری قیادت کی وزیرِ اعظم کو پاکستان افغانستان کی صورتحال پرمفصل بریفنگ

وزیراعظم شہبازشریف نے افغان رجیم کو بھرپور جواب دینے پرافواج پاکستان کی تعریف کی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بروقت کردار کو سراہا گیا۔

وزیرِ اعظم پاکستان شہبازشریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں عسکری قیادت نے وزیرِاعظم کو پاکستان افغانستان کی صورتحال پرمفصل بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ فتنہ الخوارج اورافغان طالبان رجیم کےگٹھ جوڑ اور شرپسند کارروائیوں کے لیے زیرو ٹالرنس اپنائی جائے۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی پاکستان کے خلاف کاروائیاں ناقابل قبول ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:طالبان رجیم کی 18 چوکیاں پاکستان نے اپنے قبضے میں لے لیں،ترجمان پاک فوج

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان ملک کی حفاظتکیلئے ہردم تیار ہیں۔

وزیرِاعظم نے افغان طالبان رجیم کے سرحدی علاقوں میں حملوں کو پسپا کرنے پر افواج پاکستان کی تعریف کی۔ بھرپورجوابی کارروائی کرنے پر افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔ پوری قوم ارض وطن کی حفاظت کے لیے اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کی پیش قدمی، A41 ریجمنٹ اور ایس ایس جی افغان چوکی پر پہنچ گئے، جوانوں کا زیر قبضہ گاڑی پر کھڑے ہو کر نعرے بلند

وزیرِ اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کے گٹھ جوڑ اور شر پسند کاروائیوں کیلئے زیرو ٹالرنس اپنائی جائے۔

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی پاکستان کے خلاف کاروائیاں ناقابل قبول ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفینس فورسز کی قیادت میں افواج پاکستان ملک کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں

پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔۔وزیرِ اعظم کی افغان طالبان رجیم کے سرحدی علاقوں میں حملوں کو پسپا کرنے پر اور بھرپور جوابی کارروائی کرنے پر افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف.
پوری قوم ارض وطن کی حفاظت کیلئے اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.

Scroll to Top