راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاک افغان جنگ کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہطالبان رجیم دہشتگردوں کی ماسٹر پراکسی ہے
ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری افغان طالبان نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستان پر حملہ کیا جس کا پاک فوج نے بروقت اور موثر جواب دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج نے ایک بار پھر خطے میں اپنی دفاعی صلاحیت اور طاقت ثابت کردی ،بلاول
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کے تمام 15 مقامات پر حملے ناکام بنائے ۔فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے درجنوں ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ 400 طالبان رجیم کے اہلکار زخمی ہوئے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اکیس اور بائیس فروری کی شب پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی پراکسی کے فتنہ پرور افغانیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک افغان صورتحال پر ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ طالبان رجیم نے اسے بنیاد بنا کر پاکستان پر حملہ کیا۔ افغان فورسیز کی بکتر بند گاڑیوں سمیت اسلحہ کے ڈپو تباہ کردیئے گئے ۔115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ ۔ 37 پوسٹیں مکمل تباہ ، درجنوں پر قبضہ کرلیا۔
دہشتگردوں کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا ۔ اہداف میں کسی بھی سویلین کو نشانہ نہیں بنایا گیا ۔ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔کابل میں بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کی افغان طالبان کیخلاف بھرپور کارروائی، 27 چوکیاں تباہ
پاک فوج کے 27 جوان زخمی اور ایک لاپتہ ہے ۔ 274 طالبان اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ کابل ، پکتیا، قندھار ،میں 22 مقامات کو ٹارگٹ کیا ۔ پاکستان نے ایسا بھرپور جواب دیا کہ دنیا نے دیکھا ،۔طالبان رجیم کی 18 چوکیاں پاکستان نے اپنے قبضے میں لے لیں




