اسلام آباد: سکیورٹی فورسز نے افغان بارڈر پر آپریشن کے دوران ایک کم عمر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا جسے مبینہ طور پر طالبان نے برین واش کرکے حملے کیلئے بھیجا تھا۔
سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا تو نوجوان رونے لگا اور واسطے دینے لگا کہ سر رحم کریں ، مجھے معاف کردیں،مجھے چھوڑ دیں مجھ سے غلطی ہو گئی ہے۔
نوجوان نے کہا کہ ہم نے حملے میں پہل کی،نہ یہ دین میں ہے نہ شریعت میں،مجھے مت ماریں آپ کو ماں باپ کا واسطہ ہے۔
آخر افغان طالبان شریعت کے نام پر یہ گندہ دھندہ کب تک جاری رکھیں گے عالمی برادری کو اسکا نوٹس لینا ہوگا۔
سکیورٹی حکام کے مطابق یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ شدت پسند گروہ اپنے مقاصد کے لیے بچوں تک کو استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتے۔




