نواپاس سیکٹر پر پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پر افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں جبکہ پاک فضائیہ نے ننگر ہار کے اندر بڑا ایمونیشن ڈپو تباہ کردیا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی افغان فورسز کی بلااشتعال جارحیت پر موثر کارروائی جاری ہے اور نواپاس سیکٹر کےقریب دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرمؤثر کارروائی کی گئی ہے۔
پاک فوج کی افغانی جارحیت کے خلاف کارروائی سے متعدافغان طالبان جہنم واصل، مورچے مکمل تباہ ہوگئے ۔
دوسری طرف پاک فضائیہ نے بھی اڑان بھر لی ہے اور ننگر ہار میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھرپور انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔




