پی ایس ایل کی نئی فرنچائز’’دی پنڈیز‘‘ کو سوشل میڈیا پرتنقید کا سامنا کیوں ہے؟

پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز’ ’دی پنڈیز‘‘ کو اپنی حالیہ برانڈنگ اور بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ اشتراک کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر منفی و شدید ردِعمل کا سامنا ہے۔

ٹیم کی انتظامیہ نے لندن میں قائم اسپورٹس برانڈ ڈویلپمنٹ ماہرین کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک جرات مندانہ، جدید اور عالمی سطح پر مسابقتی شناخت قائم کرنا چاہتے ہیںتاہم اس اقدام پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سٹار آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

فرنچائز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پنڈی اب عالمی اسٹیج کے لیے تیار ہے اور ایک نئے باب کا آغاز کیا جا رہا ہے، مگر صارفین کی بڑی تعداد نے اس فیصلے پر اعتراض اٹھایا۔

سوشل میڈیا پر خاص طور پر اس بین الاقوامی ایجنسی کے نام ’وائلڈ پگز‘ پر تنقید کی جا رہی ہےجسے بعض حلقوں نے مقامی مذہبی اور ثقافتی حساسیت کے منافی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11کیلئے پلیئرز کی نیلامی مکمل،کونسا کھلاڑی کس ٹیم سے کھیلے گا؟فہرست آ گئی

متعدد صارفین نے کمنٹس میں احتجاجاً ’سور‘ کی تصویر لگائی جبکہ کچھ نے اسے برانڈنگ کے حوالے سے غیر موزوں انتخاب قرار دیا۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے مذہبی معاشرے میں ایسے نام سے وابستگی عوامی جذبات کو مجروح کر سکتی ہے جبکہ حامیوں کا مؤقف ہے کہ یہ محض ایک بین الاقوامی برانڈ نام ہے جسے غیر ضروری طور پر متنازع بنایا جا رہا ہے۔

فرنچائز کی جانب سے تاحال اس تنقید پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی تاہم سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ جاری ہے اور شائقین کرکٹ اس معاملے پر منقسم دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 نیلامی:کون سب سے مہنگا اورکون سستا،کونسا کھلاڑی جو بک نہ سکا؟

Scroll to Top