اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)’ایک قوم، ایک شناخت‘ کے تصور کی عملی تعبیر تکمیل کو پہنچ گئی، قومی شناختی کارڈ اور پاکستان اوریجن کارڈ قواعد میں اہم ترامیم کا حکومتی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو عمر بھر کیلئے مؤثر سمارٹ شناختی کارڈ جاری کرنے کی سہولت دی گئی ہے اور آزاد جموں و کشمیر کے رہائشیوں کے کارڈ پر مخصوص عبارت درج کرنا لازمی قرار دیا گیا۔
ترامیم S.R.O. 330(I)/2026 اور 331(I)/2026 کے ذریعے گزٹ آف پاکستان میں شائع کر دی گئی، قواعد میں کیو آر کوڈ کو باقاعدہ سکیورٹی اور تصدیقی فیچر کو قانونی حیثیت حاصل ہوگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پولیس اہلکار کو ہارٹ اٹیک ، آئی جی لیاقت علی ملک ہسپتال پہنچ گئے، خیریت دریافت
کیو آر پر مبنی تصدیق سے آف لائن اور آن لائن فوری ویری فکیشن ممکن ہوگی۔اِسی طرح ’ کیو آر کوڈ یا دیگر تکنیکی فیچر‘ مائیکرو چپ کے متبادل کے طور پر قابلِ استعمال ہو گا۔
مختلف اقسام کےنوعی قومی شناختی کارڈز کی جگہ یکساں ت کا کارڈ جاری کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔دوسری جانب ڈیجیٹل تصدیق اور اینٹی فراڈ نظام مزید مضبوط ہوگا ۔۔
کارڈ معطل ہونے پر تمام منسلک تصدیقی و توثیقی خدمات فوری معطل ہوں گی، فنگر پرنٹس اور آئرس سکین کو قواعد میں باقاعدہ شامل کر لیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چوہدری رفاقت سانحہ کیس، عوام کا شدید ردعمل ، انتظامیہ کو الٹی میٹم
علاوہ ازیں سمارٹ شناختی کارڈز کے نئے نمونے متعارف، کیو آر کوڈ اور جدید سکیورٹی لے آؤٹ شامل کیا گیا، ترامیم سے قومی ڈیجیٹل آئی ڈی نظام اور بین الادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔




