پولیس اہلکار کو ہارٹ اٹیک ، آئی جی لیاقت علی ملک ہسپتال پہنچ گئے، خیریت دریافت

مظفرآباد(کشمیرڈیجیٹل) کیپٹن(ریٹائرڈ ) لیاقت علی ملک انسپکٹر جنرل پولیس نے پولیس ڈرائیور کو ہارٹ اٹیک کے باعث کارڈیک ہسپتال مظفرآباد منتقل کئے جانے کی اطلاع پر تمام مصروفیات ترک کر کےہسپتال پہنچ گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چوہدری رفاقت سانحہ کیس، عوام کا شدید ردعمل ، انتظامیہ کو الٹی میٹم

آئی جی پی آزادکشمیر لیاقت علی ملک نے ہسپتال میں زیرعلاج ڈرائیور کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔

انسپکٹر جنرل پولیس لیاقت علی ملک نےپولیس ڈرائیور سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شاہد خان آفریدی کا مداحوں کیلئے خصوصی تحفے کا اعلان

ڈرائیور کے ساتھ موجوان کے والد محترم کو بیٹے کے علاج معالجہ کے دوران گھریلو ضرورتوں کی دستیابی کیلئے کیش رقم بھی دی ۔

آئی جی لیاقت علی ملک نے یقین دلایا کہ ہسپتال میں علاج کے جملہ اخراجات محکمہ ادا کرے گا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین گزارا الائونس : 730,470 ملین روپے بجٹ میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ازاں بعد انسپکٹر جنرل پولیس نے کارڈیک ہسپتال کی انتظامیہ اور متعلقہ ڈاکٹرز سے ملاقات کر کے پولیس ملازم کو ہسپتال میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے بات چیت کی۔

Scroll to Top