چوہدری رفاقت سانحہ کیس، عوام کا شدید ردعمل ، انتظامیہ کو الٹی میٹم

حویلی (کشمیر ڈیجیٹل)رفاقت قتل کیس: کیرنی میں عوام کا شدیدردعمل،انتظامیہ کو 25 فروری تک ملزمان کی گرفتاری کی مہلت دیدی۔

کیرنی میں رفاقت قتل کیس کے سلسلے میں مجید گلی میں ایک اہم عوامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اہلِ علاقہ اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جلال آباد سولی، کورٹ کی جانب سے مستحقین میں 30 لاکھ کے چیک تقسیم

شرکاء نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 42 گھنٹے گزرنے کے باوجود ملزمان کی عدم گرفتاری باعثِ تشویش ہے۔

اجلاس کے دوران مقررین کا کہنا تھا کہ انصاف کی بروقت فراہمی ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے اور تاخیر عوام میں بے چینی کو جنم دے رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین گزارا الائونس : 730,470 ملین روپے بجٹ میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

شرکاء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ انتظامیہ اور پولیس کو 25 فروری 2026 تک ملزمان کی گرفتاری کے لیے مہلت دی جاتی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اگر مقررہ تاریخ تک پیش رفت نہ ہوئی تو کہوٹہ کے مرکزی چوک میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا اور احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔اہلِ علاقہ نے واضح کیا کہ ان کا احتجاج پُرامن ہوگا، تاہم وہ انصاف کے حصول تک اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Scroll to Top