تیراہ:افغانی فورسز کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب، افواج پاکستان نے توپوں کے دھانے کھول دیئے

پشاور(کشمیر ڈیجیٹل) پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے شدید گولہ باری ۔ پاک فوج کا منہ توڑ جواب ، افغان فورسز کی کئی چیک پوسٹیں تباہ کردیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان فوج کی طرف سے افغان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شاہد خان آفریدی کا مداحوں کیلئے خصوصی تحفے کا اعلان

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نےافغان کیمپس بھی تباہ کر دیئے،تیراہ بارڈر پر افغانی فورسز کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب، افواج پاکستان نے توپوں کے دھانے کھول دیئے

سیکورٹی ذرائع کے مطابق صرف خارجیوں کی مدد کرنے والی اور پاکستان مخالف استعمال ہونے والی افغانی پوسٹوں کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے،

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ :پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے تیراہ میں افغان فورسز کی جانب سے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس پر پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو خاموش کروا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان سرحد کی جانب سے پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی،جس کے جواب میں افواجِ پاکستان نے فوری طور پر توپ خانے کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کے مورچوں کو نشانہ بنایا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صدارت کیلئے جوڑ توڑ عروج پر،ریٹائرجنرل شیرافگن کا نام سامنے آگیا

سرحد پار سے ہونے والی اس اشتعال انگیزی کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے اور پاک فوج کے جوانوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی اتنی شدید تھی کہ دشمن پسپائی پر مجبور ہو گیا ہے

پاک سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دیں،

سکیورٹی فورسز نے طالبان ٹھکانوں کے خلاف بھرپور مؤثر کارروائی کرکے متعدد طالبان کو ہلاک کردیا جبکہ کچھ افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

Scroll to Top