حویلی (کشمیر ڈیجیٹل)کورٹ این جی او کشمیر آرفن ٹرسٹ کی جانب سے جلال آباد سولی کے مستحق خاندانوں میں 30 لاکھ روپے مالی امداد کے چیک تقسیم کئے گئے جبکہ ایک واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح بھی کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کورٹ این جی او (کورٹ) نے بیوہ خواتین اور مستحق افراد میں 30 لاکھ روپے مالیت کے چیکس تقسیم کئے گئے اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سولی میں واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تیراہ:افغانی فورسز کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب، افواج پاکستان نے توپوں کے دھانے کھول دیئے
تقریب میں تقریباً 300 افراد نے شرکت کی۔فوکل پرسن اویس طارق ، سید وجیہ الرحمن شیرازی کے ساتھ ڈپٹی کمشنر حویلی اور ایس پی حویلی نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی ۔
شرکاء تقریب نے کورٹ این جی او کی جانب سے آزاد کشمیر میں جاری فلاحی خدمات کو سراہاگیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عدالتِ عظمیٰ کے احکامات پر فوڈ اتھارٹی متحرک، نیلم کے بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی سخت چیکنگ
تقریب میں 200 مستحقین کو فی کس 15,000 روپے مالیت کے چیکس فراہم کیے گئے، جبکہ واٹر فلٹر پلانٹ کے افتتاح سے طالبات اور مقامی آبادی کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی میسر آئے گا۔

کورٹ این جی او نے قبل ازیں سیلاب متاثرین کی بحالی، دوران جنگ متاثرین بارڈر کی امداد، اور بارڈر پیکج کی فراہمی جیسے متعدد اہم منصوبے کامیابی سے مکمل کئےہیں۔




