ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: 19ممالک کے تارکینِ وطن کی امیگریشن درخواستیں معطل

واشنگٹن(کشمیر ڈیجیٹل) ٹرمپ انتظامیہ نے 19 ممالک کے شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں معطل کردیں

  جن میں گرین کارڈ، اسائلم اور امریکی شہریت کیلئے جمع کرائی گئی درخواستیں بھی شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جن ممالک کی درخواستیں معطل کی گئی ہیں ان میں افغانستان، ایران، لیبیا، میانمار، صومالیہ، سوڈان، ترکمانستان، یمن سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ کے سبطین شوکت نے چارٹرڈ اکاؤنٹنسی امتحان پاس کر لیا

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پابندی اُن ممالک پر لاگو ہے جنہیں ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے ذریعے اسٹیٹس حاصل کرنے سے روکا تھا۔

یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے مطابق ان ممالک کے شہریوں کی تمام کیس فائلوں چاہے وہ منظوری کے قریب ہوں یا حتمی مراحل میں فی الحال روک دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ یہ اقدام وائٹ ہاؤس کے قریب گزشتہ ہفتے افغان شہری کی جانب سے نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے۔ فائرنگ میں ایک نیشنل گارڈ ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوا تھا۔

واقعے کے بعد امریکا نے افغان پاسپورٹ پر سفر کرنے والے تمام افراد کو ویزا جاری کرنے کا عمل بھی روک دیا تھا، جبکہ اسائلم درخواستوں پر فیصلے بھی معطل کر دیے گئے تھے۔

Scroll to Top