کولمبو(کشمیر ڈیجیٹل)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔
پالی کیلے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:صدارت کیلئے جوڑ توڑ عروج پر،ریٹائرجنرل شیرافگن کا نام سامنے آگیا
انگلینڈ کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں کپتان سلمان آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم ، صائم ایوب ، فخر زمان ، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان مرزا ، عثمان طارق ، محمد نواز، شاداب خان شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین جموں وکشمیرکاگزارا الائونس میں 6ہزار روپے اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا۔
پاکستان کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کیخلاف بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے بعد اب پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف لازمی فتح درکار ہے۔
دوسری جانب انگلش اپنے ٹیم سپر ایٹ کے پہلے میچ میں میزبان سری لنکا کو شکست دے کر 2 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان ایک ایک پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
پاکستان ٹیم کی آج شکست کی صورت میں سیمی فائنل میں رسائی اگر مگر کی صورتحال اختیار کرجائے گی۔




