بانی سے معاملات ٹھیک کریں،وعدہ ہے حکومت نہیں گرانے دونگا، راجہ ناصر عباس

اسلام آباد:سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس نے حکومت سے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے معاملات ٹھیک کرلیں، وعدہ کرتا ہوں حکومت نہیں گرانے دوں گا۔

سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے راجا ناصر عباس نے عمران خان سے ملاقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران کی رہائی کیلئے سب سے زیادہ کوشش محسن نقوی نے کی، گنڈاپور کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر جعلی پرچے ہیں، بہنوں سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، انہیں ایک اور انجکشن لگنا ہے۔

راجا ناصر عباس کو جواب دیتے ہوئے حکومتی سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایک شخص ضد پر کھڑا ہو، کوئی بات ماننے کےلیے تیار ہی نہ ہو تو اس کا کیا کریں۔

ہم اس ملک کی بہتری کے لیے آپ کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں، آپ سیاسی عمل کا حصہ بننے سے مسلسل انکاری ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ جو آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں آپ ان سے مذاکرات نہیں کرتے، جو مذاکرات نہیں کرنا چاہتے آپ نے ان کو درخواستیں دی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے علاج کا معاملہ عدالت میں ہے، سپریم کورٹ نے نوٹس لیا ہے، فرینڈ آف کورٹ مقرر کیا ہے، حکومت نے ان کا علاج کرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق بین الاقوامی کرکٹ کپتانوں نے بھی عمران خان کےلیے این آراومانگ لیا

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق حکومت کے پاس نہ کوئی ڈھیل ہے نہ ڈیل، بانی پی ٹی آئی کا جو بہترین علاج ہوسکتا ہے وہ ہوا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی اسے ریگولیٹ کیا ہے،ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا، بیرسٹر گوہر خان کو شرکت کی درخواست کی گئی مگر انہوں نے انکار کردیا۔

آپ نے ایک معائنہ کروایا اور ڈاکٹر نے ٹریٹمنٹ کو درست قرار دیا، اس کی بنیاد پر کہا جاتا ہے اس معاملے پر سیاست نہ کی جائے

Scroll to Top